Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان، فلسطین کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن بن گیا

پاکستان نے فلسطین کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپین شپ جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فلسطین کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپین شپ جیت لی ہے جس کے بعد پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ کے لیے بھی  کوالیفائی کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری فائنل کے مہمان خصوصی تھے جب کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی فائنل کے موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب سری لنکا نے بنگلا دیش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ 27 جنوری سے اسلام آباد میں جاری تھی جس میں فلسطین، بنگلادیش، نیپال، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں شامل تھیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم 27 جنوری کو واہگہ بورڈر کے ذریعے پاکستان پہنچی تھی۔

متعلقہ خبریں