متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مارچ ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سلسلے میں تمام شعبہ جات اور ونگز کو انتخابات کی تیاری کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں سانحہ پولیس لائنز پشاور کے شہداء اور مواچھ گوٹھ کیماڑی میں جانبحق بچوں کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پاکستان پہنچ گئے



















