وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت آٹھویں پاک ازبک مشترکہ وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں ازبکستان میں مجوزہ پاکستان ازبکستان مشترکہ وزارتی کانفرنس کے پلان پر غور کیا گیا۔
وزیر خزانہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، ریلوے میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔
کانفرنس سے سرمایہ کاری، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت دوطرفہ تعلقات کو مستحکم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ دہشتگردی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، اسحاق ڈار
کانفرنس میں افغانستان ریل اینڈ روڈ پراجیکٹ، تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالرتک بڑھانا بھی شامل اور دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ اور ٹیکسٹائل کا فروغ بھی کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں معاون خصوصی برائے خزانہ، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری اقتصادی امور بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے وفد کو معاہدے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی



















