Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو رات گئے اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ۔

گرفتاری کے بعد شیخ رشید کا پولی کلینک اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرایا گیا جس کے بعد انہیں سی ٹی ڈی کی گاڑیوں کے حصار میں تھانہ سیکرٹریٹ پہنچایا گیا۔

مقدمے کی تفصیلات:

شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف زرداری پر عمران کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کیے جانے کے بعد آج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

دفعہ 153A نفرت انگیز تقریر کرنے پر لگی جس کی سزا پانچ سال مقرر ہے جبکہ عوام کو اشتعال دلانے پر دفعہ 505 لگائی گئی جس کی سزا سات سال قید مقرر ہے اور دفعہ 120 بی ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانا بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں