Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن عمران ریاض گرفتار

بول نیوز کے عمران ریاض خان کو ایف آئی اے کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عمران ریاض خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے گرفتار کیا ہے، ان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

گرفتاری کے بعد عمران ریاض کا موبائل فون اور لیب ٹاپ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

سینئر صحافی کی گرفتاری کے متعلق ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی ٹیم نے پیغام جاری کئے اور عوام کو اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق آگاہ کیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران ریاض خان کو آج ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا جائے گا، ایف آئی اے عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

متعلقہ خبریں