پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ آج پھر سے غداری اور بغاوت کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہورہا ہوں جس مقدمے میں سزائےموت اور عمر قید کی دفعات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج دوپہر12:30 بجے سیشن کورٹ ایف 8 کے مرکز اسلام آباد میں ایک بار پھر غداری اور بغاوت کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہو رہا ہوں اوراس مقدمے میں سزائے موت اور عمر قید کی دفعات کا سامنا ہے ۔
آج دوپہر pm 12:30 سیشن کورٹ F-8 مرکز اسلام آباد میں ایک بار پھر غداری اور بغاوت کے مقدمے میں عدالت پیش ہو رہاُ ہوں۔
اس مقدمے میں سزائے موت اور عمر قید کی دفعات کا سامنا ہے۔
پچھلے چھ مہینے سے اس کیس کو بھگت رہا ہوں۔ آپکی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 2, 2023
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پچھلے چھ مہینے سے اس کیس کو بھگت رہا ہوں اور اس وقت آپکی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔



















