Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ؛ کوسٹ گارڈ اور پٹرولیم مصنوعات کے خلاف احتجاج، کوچز کی ہڑتال، سروس بند

آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اورکوسٹ گارڈ کے رویے کےخلاف ہڑتال کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کوچ سروس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےاورکوسٹ گارڈ کےمبینہ رویہ کےخلاف بند کی گئی ہے۔

 اس حوالے سے کوچزیونین کےترجمان کا کہنا ہےکہ کوئٹہ سےکراچی آنےوالی کوچزکوچیکنگ کےبہانے گھنٹوں روکاجاتا ہےجبکہ رہی سہی کسر پٹرول،ڈیزل اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافےنے پورا کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل حل نہ کرنے کی صورت میں بلوچستان بھر کے تمام روٹس پرٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔

متعلقہ خبریں