Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ  ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کسی کےخلاف انتقام کےحق میں نہیں ہوں اور نہ کسی کے ساتھ  زیادتی ہونی چاہیے لیکن اگر کسی نے جرم کیا ہے تو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر کہا جارہا ہے ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن الیکشن جب بھی ہوں ہم نے تیاری شروع کردی ہے اور ن لیگ انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات میں فتنوں کو میدان سے باہر پھینکے گی اور پنجاب میں الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو ملک سے نکالنا قومی سانحہ تھا، مریم نواز

انہوں نے اعلان کیا کہ نواز شریف واپس آنے کی تیاری کررہے ہیں، وہ جلد وطن واپس آئیں گے

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں تمام ترقیاتی کام ن لیگ نے کرائے جبکہ بہاولپور صوبے کے معاملے پر 2018 میں بدترین فراڈ کیاگیا جس کے لئے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز توڑ کر جنوبی محاذ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو نا کردہ جرم کی سزا دے کر نااہل کیا گیا جبکہ  توشہ خانہ، فارن فنڈنگ میں جرم سامنے آرہا ہے لیکن عمران خان جواب جمع کرانے کے بجائے بھاگ رہے ہیں۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ:

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کون کرکے گیا سب کو معلوم ہے،عوام کو معلوم ہے مہنگائی کس کی وجہ سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جاتے جاتے معاہدہ پھاڑ کر گئے تھے جس کی وجہ سےآئی ایم ایف ہم پر بھروسہ نہیں کررہا ہے اور آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے معاہدے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے  عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن دے نہیں پا رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت پر خودکش حملہ کیا، ملکی معیشت کو گروی رکھا اور اب اسے مستحکم ہونے میں وقت لگے گا۔

کے پی کی صورتحال:

مریم نواز نے کہا کہ کے پی میں 10 سال گھڑی چورنےحکومت کی لیکن ان 10 سالوں میں ایک فرانزک لیب نہیں بنائی جبکہ سی ٹی ڈی کا دفتر آج بھی کرائے کی بلڈنگ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے فنڈز ملنے کے باوجود کے پی اہلکاروں کو جدید اسلحہ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان انگلی پکڑ کر اقتدار کے مزے لیتے رہے، بیساکھیوں کا سہارا ملنے پر اسٹیبلشمنٹ کی تعریفیں کی گئیں اور اقتدار ختم ہوتے ہی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید شروع کردی۔

شاہد خاقان عباسی:

انہوں نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں، انہوں نے خود اپنے شہباز دور کردیئے ہیں اور کہا ہے کہ مریم کو اوپن فیلڈ ملے تاکہ اپنا کام کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان سے خود جا کرملوں گی اور شاہدخاقان ودیگرسینئرزکی سرپرستی میں کام کروں گی۔

متعلقہ خبریں