Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زندگی کو ایک دوسرے انسان کے نظریے سے سمجھنے کا احساس بہت خوبصورت ہے، وکی کوشل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ زندگی کو ایک دوسرے انسان کے نظریے سے دیکھنے اور سمجھنے کا احساس بہت خوبصورت ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار وکی کوشل کا کہنا تھا کہ پرفیکٹ ہونا انسان کے لیے بالکل ایسے ہے جیسے کہ وہ کسی سراب کے پیچھے بھاگ رہا ہوں کیونکہ ہر کوئی پرفیکٹ بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میں کترینہ کے لیے ایک پرفیکٹ شوہر ہوں بلکہ میں کسی بھی طرح سے ایک پرفیکٹ انسان نہیں ہوں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایک اچھا شوہر بن سکوں۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل نے فلم انڈسٹری میں قدم کیوں رکھا؟ اداکار نے بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ میں جیسا انسان کل تھا آج اس سے بہتر انسان بنوں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

وکی کوشل نے کہا کہ جب بھی آپ کسی دوسرے انسان کے ساتھ رہنا شروع کرتے ہیں جو کہ آپ کے لیے زندگی بھر کا ساتھی ہو تو آپ بہت کچھ نیا سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران میں نے جو کچھ سیکھا وہ اس سب پر بھاری ہے جو کہ میں نے اپنی پچھلی پوری زندگی میں سیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل کا کترینہ کیف سے متعلق اہم انکشاف

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کو ایک دوسرے انسان کے نظریے سے دیکھنے اور سمجھنے کا احساس بہت خوبصورت ہے اور یہ احساس انسان کی شخصیت کو نکھارتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

یہ بھی پڑھیں: کترینہ سے بہت کچھ سیکھتا ہوں، وکی کوشل

متعلقہ خبریں