سات ماہ میں تجارتی خسارے میں 31 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیے جس میں بتایا گیا کہ جولائی تا جنوری برآمدات میں 7.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے سات میں 16 ارب 46 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئیں، سات میں درآمدات میں بھی 22.53 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے کہا کہ سات ماہ میں 36 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی درآمدات ہوئیں، جنوری 2022 کے مقابلے رواں مالی سال ماہ جنوری میں برآمدات میں 15.42 فیصد کی کمی ہوئی، دسمبر 2022 کے مقابلے میں جنوری 2023 میں 4.41 فیصد برآمدات کم ہوئیں۔



















