امریکا سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو جعلی کینسر کا دعویٰ کرکے لاکھوں روپے امداد بٹورنے کے جرم میں گرفتار لر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مڈیسن روسو نے گزشتہ اکتوبر میں اپنے ٹک ٹاک اور بعد ازاں میڈیا پر دعویٰ کیا تھا وہ لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے ساتھ ان کی ریڑھ کی ہڈی سے فٹ بال جتنا ٹیومر منسلک ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسو نے”گو فنڈ می“ نامی ویب سائٹ کے ذریعے439 افراد سے تقریباً 38 ہزار ڈالرز یعنی پاکستانی روپوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔

دوسری جانب امریکی پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر کو کینسر کی مریضہ ماننے سے انکار کیا اور رواں برس جنوری میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’ روسو کبھی کینسر یا ٹیومر کے عارضے میں مبتلا نہیں ہوئیں ‘۔
واضح رہے کہ عدالت نے 19 سالہ خاتون ٹک ٹاکر کو اسکاٹ کاؤنٹی جیل سے 10 ہزار ڈالر نقد بانڈز کے عوض رہا کرتے ہوئے اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔















