Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شان مسعود اور شاداب خان کے بعد قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

نکاح کی تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان موجود تھے جب کہ نسیم شاہ، حمزہ میر اور محمد حفیظ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں اسکواش کنگ جہانگیر خان اور اداکار ادنان صدیقی بھی شریک تھے جب کہ نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

علاوہ ازیں قومی کھلاڑیوں نے بھی شاہین شاہ آفریدی کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور انہیں دعا دی۔

دعا دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اللہ آپ کی جوڑی کو پوری امت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے اور جوڑی کی برکت سے دنیا میں جتنے بھی جوڑے ہیں اللہ پاک انہیں خوش رکھے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی بلے باز شان مسعود اور آل راؤنڈر شاداب خان بھی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں