وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف خود جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اشیائے خرد و نوش کی قیمتیں کنٹرول سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر خود جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے وزیراعلیٰ سندھ نے حکم جاری کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ضلع میں اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کریں اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈپارٹمنٹ کو مکمل طور فعال رکھا جائے۔
انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانوں، اسٹالز، بازاروں پر پرائس لسٹ آویزاں کی جائیں اور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اشیاء کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ مارکیٹ میں سبزیوں اور پھل کے داموں کی فہرست خود چیک کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا طوفان، تحریک انصاف کا کمشنر کراچی کے دفتر کے باہر دھرنے کا اعلان



















