Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اللہ کی لاٹھی بے آواز لیکن بہت زور آور ہے،حسان خاور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بےآواز لیکن بہت زورآور ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حسان خاور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ریڑھی بانوں کا قصور فقط اتنا تھا کہ ان کو روزگار دلوانے والا عمران خان تھا اوراب صرف عمران خان کے لیے آواز اٹھانے والوں کو ہی نہیں بلکہ اس کے لیے دعا کے ہاتھ اٹھانے والوں کو بھی دبا دیا جائے گا۔

انہوں نےاپنی بات جاری رکھتے ہوئےکہا  لیکن زمین کے فرعون یہ بھول جاتے ہیں کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے لیکن بہت زورآور ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے انتخابات کے حوالے سے  کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے سے ملک تیزی سے ایک سنگین اور آئینی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، بڑھتی دہشتگردی، معاشی تباہی، بنیادی حقوق کی پامالی، سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ملک ایک اور آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا اور اس وقت خودغرض حکمران اقتدار کے لالچ میں آگ سے کھیل رہےہیں۔

متعلقہ خبریں