پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مومنہ اقبال اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے رونے لگیں کیونکہ وہ اپنے کام کی وجہ سے کراچی میں رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے مہربان اور اچھا ہونا سکھایا، والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے مضبوط ہوں لیکن میرے والدین نے مجھے بہت نرم بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماں کو بہت یاد کر رہی ہوں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کام کی وجہ سے دوسرے شہر یعنی اپنی والدہ سے دور رہتی ہیں۔
معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ مومنہ اقبال انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram















