Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنا اب آسان نہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنا اب آسان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص دوبارہ وہی تقریر کر رہا ہے جو 20 سال سے کرتا آرہا ہے، پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنا اب آسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور انہوں نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی عوام  مشکل میں ہیں لیکن ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے کیے گئے معاہدوں پر ہمیں عملدرآمد کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے417 ارب روپے خیبر پختونخوا حکومت کو دئیے گئے، نواز شریف کے دور میں دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری قیادت کو جیلوں میں ڈال کر اذیتیں دی جاتی رہیں لیکن ہماری قیادت نے صبرواستقامت سے مقابلہ کیا۔

متعلقہ خبریں