Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشیش ناکام

اسلام آباد ائیرپورٹ پرسیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کےعملے نے شارجہ جانے والے مسافر سے 0.796 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

 اس حوالے سے ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر ابوبکر نے 324 گرام ہیروئن ٹرالی بیگ کے ہینڈل کے اندر جبکہ 472 گرام ہیروئن لیپ ٹاپ کے اندر نہایت مہارت سے چھپا  کر رکھی ہوئی تھی جسے اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران برآمد کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوششں کو ناکام بنا دیا ہے۔

 اے ایس ایف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس نے ہیروئن کے کچھ کیپسول نگل بھی رکھے ہیں ۔

تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے-

متعلقہ خبریں