Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار علی عباس کا والدین کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار علی عباس نے والدین کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار علی عباس نے بتایا کہ بچپن میں ہمیں والدین بہت مارا پیٹا کرتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Abbas (@aliabbasofficial)

انہوں نے کہا کہ لیکن اب وقت بدل گیا ہے، اب میں چاہوں گا کہ والدین اپنے بچوں سے نرم لہجہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمشا خان اور علی عباس کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، والدین اپنے بچوں کو احتیاط سے سنبھالیں اور جتنا ہو سکے اپنے غصے پر قابو پانے کی کوشش کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Abbas (@aliabbasofficial)

علی عباس نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو تھراپی کی طرف ضرور لے کر جائیں، اولاد پر کوئی سختی نہیں کریں۔

معروف اداکار نے بتایا کہ آج آپ کے بچے سوال کرتے ہیں کہ ایسا کیوں یا ایسا کیوں؟، اس میں اُن کا کوئی قصور نہیں ہے، آج کا ماحول مختلف ہے، وہ ٹیکنالوجی تک پہنچ چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Abbas (@aliabbasofficial)

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ موجودہ بچوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے، وہ بہت سی معمولی باتوں کا دباؤ اپنے اُوپر لے رہا ہے، انہیں بہت سی چیزوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی عباس نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کیسے منائی؟َ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار علی عباس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں ہماری پرورش بغیر کسی کمپلیکس کے ہوتی تھی لیکن آج بچے سب کچھ دیکھتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Abbas (@aliabbasofficial)

متعلقہ خبریں