مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ حمایت کے مکمل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم یک جہتی کشمیر پر پاکستان اہل جموں و کشمیر کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی اور حمایت کا عزم دوہراتا ہے۔
یوم یک جہتی کشمیر پر پاکستان اہل جموں و کشمیر کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی اور حمایت کا عزم دوہراتا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے لیکن کشمیریوں کا عزم آزادی متزلزل نہیں ہوا۔ دنیا کشمیریوں سے کیا استصواب رائے کا وعدہ پورا کرے#KashmirSolidarityDay #PakistanStandswithKashmir pic.twitter.com/08izRbVYDj
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 5, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے لیکن کشمیریوں کا عزم آزادی متزلزل نہیں ہوا، دنیا کشمیریوں سے کیا استصواب رائے کا وعدہ پورا کرے۔



















