دہشت گردی اور دیگر قومی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اے پی سی 7 فروری کے بجائے 9 فروری کو ہو گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اے پی سی میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کو بھی باضابط مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جا رہی ہے، سردار ایاز صادق کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
اے پی سی کے انعقاد کے لیے وزیر اعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس دونوں مقامات کی تجویز کی گئی ہے۔
اے پی سی میں شرکت کی دعوت کیلئے سردار ایاز صادق کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔



















