Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انشا آفریدی کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی اور کس معروف ڈیزائنر نے تیار کیا؟ جانیے

شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا نکاح شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ جمعہ کو کراچی میں ہوا جس میں انہوں نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا تھا۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی اور قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جب کہ ان کا نکاح کراچی میں منعقد ہوا۔

نکاح میں معروف کرکٹرز سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد شامل تھے۔

اس پرمسرت موقع پر شاہین آفریدی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہن رکھی تھی جب کہ انشا آفریدی نے سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق انشا آفریدی کے جوڑے کی قیمت 8 لاکھ  روپے ہے جسے مشہور ڈیزائنر ’ریبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ نے تیار کیا تھا۔

علاوہ ازیں انشا آفریدی اپنے نکاح کے موقع پر کراچی کے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں تھیں جنہوں نے جوڑے کی تصویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FurqansSalon (@furqanssalon)

واضح رہے کہ شاہین اور انشا کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہیں جس میں صارفین کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں