Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز ریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کی جانب سے ترکیہ میں ہولناک زلزلہ پر اظہار افسوس کیا گیا۔

دوران اجلاس وزیر اعظم اور کابینہ نے ترکیہ کے عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار  بھی کیا۔

یہ بھی پڑحیں: وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی گئی

اس موقع پر وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو دورہ ترکیہ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کو ٹھوس اور بروقت مادی امداد میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث اے پی سی موخر کی گئی، وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے یکجہتی کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

متعلقہ خبریں