فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فی کلو مرغی کے گوشت کے نرخ 550 روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں پسند کا گوشت 600 روپے کا بھی فروخت ہورہا ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب عوام کی مٹن اور بیف خریدنے کی سکت نہیں رہی خدارا چکن کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔



















