Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 فارماسوٹیکل کمپنیز نےادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ صحت کو بھجوا دی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں اشیاء خوردونوش میں اضافے کے بعد اب ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے ،فارماسوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت صحت کو بھجوا دی ہے جس  میں قیمتوں میں اضافہ کرنے کی وجہ  ڈالر کا مہنگا ہونا بتایا گیا ہے۔

 فارماسوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت صحت کو بھجوا دی ہے۔ جس کی وجہ ڈالر کا مہنگا ہونا ہے۔

فارماسوٹیکل سمری  میں کہا گیا ہے کہ  ڈالر مہنگا ہونے سےادویات کا خام مال بھی مہنگا ہوا ہے جس سے ادوایات کی پیداوار میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

اضافہ نہ ہونے کی صورت میں ادویات کی فراہمی نہ ممکن  ہوجائے گی،فارماسوٹیکل

فارماسوٹیکل  نےاپنی سمری میں یہ خدشہ ظاہرکیا ہےکہ ایک ہفتے میں  قیمتوں میں اضافہ نہ ہوا تو ادویات کی پیداوار رک جائےگی جس سےملک بھر میں ادویات کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

 سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول، بجلی اور دیگر اشیا کی قیمتوں سمیت جان بچانے والی ادویات کے خام مال میں بھی اضافے ہوگیا ہے جس کی وجہ سے موجودہ قیمتیں نا گزیر ہیں لہزا اضافہ نہ ہونے کی صورت میں ادویات کی فراہمی نہ ممکن  ہوجائے گی۔ 

متعلقہ خبریں