وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کاروباری اصلاحات کیساتھ غیر ملکی انویسٹرز کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے رہے ہیں، روزگارکے مواقع حاصل ہونے سے عوام خوشحال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے بقایا جات کی ادائیگی شروع ہونے میں وزیراعظم نے اہم کردار ادا کیا، پی پی ایل کے 2015 کے بعد سے واجب الدا رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، امید ہے وفاق بھی بحالی کے عمل میں ہمارا مکمل ساتھ دے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ریکوڈک پراجیکٹ بلوچستان کی ترقی میں بہت اہم ہے، میگا منصوبے سے پائیدار معاشی استحکام ہوگا۔



















