آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے تاہم آج مطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15 جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے
ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے ۔
اسلام آباد ، ملتان اور کوئٹہ میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا
اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ مطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ صوبےکےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہےگا،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،کوہاٹ، کرم، پاراچنار، ہری پور اورایبٹ آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کےعلاوہ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا ، محکمہ موسمیات
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، ژوب،بارکھان،ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، زیارت اور پشین میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان۔محکمہ موسمیات
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت
لیہ میں منفی 10 ،کالام میں منفی 9، گوپس میں منفی 5 جبکہ پاراچنار اور استور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



















