سی بی سی انتظامیہ کی کاوشوں سےکراچی کے ساحل سی وی یو پر گرین پارک میں موسمِ بہار کے پھولوں کو قابلِ دید بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سی وی یو پرگرین پارک سی بی سی انتظامیہ کی جانب سےسرسبزوشاداب کردیا گیا ہے جہاں رنگ برنگے پھولوں کو دیکھنے شہری اور بچے ساحل کا رخ کررہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سی بی سی انتظامیہ کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے اور اس مقام کی طرح دیگر حصوں کو بھی اسی طرح بہتر انداز میں ہونا چاہئے۔



















