Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وکلا بار حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وکلا بار حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج  عمران خان سے  وکلا بار کے صدور کی ملاقات ہوئی ہے ، وکلا نے ہمیشہ ائین اور قانون کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انتقامی سیاست میں اس حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عامر ڈوگر کو آج گرفتار کر لیا ہے، صحافیوں کی زبان بند کرنے کے لیے انہوں نے یہ اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نیب ترامیم کر کے ان کو  این آر او ٹو دیا گیا ہے، سلمان شہباز اشتہاری تھے ان کو بری کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص نے سلمان شہباز کاکیس معاف کیا اسکو 25 لاکھ تنخواہ پر رکھ لیا ہے، آج تمام بار کے وکلا نے فیصلہ دیا ہے حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا جیل بھر و تحریک میں سب سے پہلے گرفتاری دینےکا اعلان

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے وکلاء برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ میری جنگ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے ہے ، عام انتخابات کو التواء میں ڈالا گیا تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، وکلاء میرے ہمراہ اس تحریک کا ہراول دستہ بنیں۔

ملاقات میں ساہیوال ڈویزن سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے نمائندے، انصاف لائیر فورم عارف والا کے صدر مراد بھٹی، سیکرٹری جنرل اعجاز بھٹی، صدر انصاف لائیت فورم پاکپتن احمد وٹو اور جنرل سیکرٹری اوکاڑہ جنید کھچی سمیت دیگر وکلاء نمائندے بھی شریک تھے۔

متعلقہ خبریں