Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کا اجلاس؛ پی آئی ڈی میں تئیس افسران کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی آئی ڈی میں تئیس افسران کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین قادر مندوخیل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے برطرف ملازمین کا اجلاس جاری ہے جس میں وزارت اطلاعات اور ذیلی اداروں کے برطرف ملازمین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کمیٹی نے پی آئی ڈی میں تئیس افسران کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اے پی پی کی جانب سے ملازمین کو برطرف کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اے پی پی حکام کا کہنا ہے کہ اے پی پی کے 311 لوگوں کا کیس تھا ان کو بحال کر دیا گیا، ادارے کے 49 ملازمین بچ گئے ہیں جن کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ کمیٹی کے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت پر کیا عملدرآمد کیا گیا؟

اے پی پی حکام نے کہا کہ ہمیں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اے پی پی حکام

سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سرکار کی جانب سے جو رقم دی جاتی ہے وہی ملتی ہے، وزارت خزانہ نے بجٹ بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔

کمیٹی نے ایک ہفتے میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کر دی۔

کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان کے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں