کراچی میں واقع ایک فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا ہے جس سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع ایک فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک خاتون کے شدید جھلسنے کی اطلاعت ہیں۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو کی جانب سے پہلے سلینڈر بلاسٹ ہونے کی اطلاعت دی گئیں تھیں تاہم اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس نے پہلے زخمیوں کی تعداد 5 بتائی تھی اور معمولی زخمی ظاہر کیا تھا بعد ازاں پولیس نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے 7 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ۔
زخمی ہونے والے افراد میں اقبال،کلثوم،انیس فاطمہ،رابعہ،حنیف،اریقہ اور مسکان شامل ہیں جبکہ ایک خاتون شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہیں،
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے برنس وارڈ شفٹ کر دیا گیا ہے۔



















