Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی،برفباری اور بارشیں متوقع

 ملک بھر میں موسم سرد جبکہ بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

 کراچی اور ملتان سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

  تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اورملتان میں آج مطلع جزوی طورپرابرآلود رہےگا اور یہاں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آج کراچی میں ہوا کی رفتار معمول کے مطابق رہے گی جبکہ اس وقت شہر میں دھند کا راج  ہے جس کی وجہ سے حدِ نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغربی سمت سے 20 سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

پشاور میں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں اس وقت ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید بارش اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔

 پشاور میں بارشوں اور برفباری سے سردی بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پی ڈی ایم اے نےبتایاکہ پشاور میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا لہزا سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

پشاور میں بارشوں اور برفباری کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری، پی ڈی ایم اے

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پشاور کے بالائی اضلاع میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں اور رابطوں میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں لہزاضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

اسلام آباد میں آندھی سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت شمالی بلوچستان ،کشمیر،گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور،ایبٹ آباد، کرک،پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،صوابی، مردان،بونیر، باجوڑ،کرم، پاراچنار،وزیرستان ،کوہاٹ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اورجھکڑچلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 علاوہ ازیں ناران، کاغان، مالاکنڈ،دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان اورایبٹ آباد میں برفباری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

پنجاب خطۂ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی،سرگودھا،کشمیر، بلوچستان ،کوئٹہ، ژوب،بارکھان،ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، زیارت، پشین، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں چمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری کا امکان ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

لیہ میں منفی 10، کالام میں منفی 9، استور میں منفی 7، گوپس میں منفی 5 جبکہ پاراچنار اوراسکردو میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں