Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں مگر بےوفائی نہیں کرسکتا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں مگر بےوفائی نہیں کرسکتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی گرفتاری کے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے ایک چہرہ ہے، یہ ایک نئی پارٹی بنانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اس کو لیڈ کرو لیکن میں اس پیشکش پر لعنت بھیجتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میں اپنی ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں لیکن  بےوفائی نہیں کرسکتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صوبائی الیکشن نہیں کرا رہے، پاکستانی قوم انصاف کے لئے ان چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں کے خلاف باہر نکلے اور سب لوگ مجھے ٹویٹر پر فالو کریں۔

دوسری جانب شیخ رشید نے مری میں پیشی کی موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سےغداری نہیں کر سکتا۔ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کروائیں یہی حل ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں خود این اے 62 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔ یہ کوئی پرچہ نہیں ہے سارے فراڈ کے پرچے ہیں۔ تفتیشی افسر نے تین دن کا ریمانڈ مانگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں اسکروٹنی کے لیے شیخ رشید کو اجازت مل گئی

متعلقہ خبریں