بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کی نئی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔
حال ہی میں اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ اُن کی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ” کسی کا بھائی کسی کی جان” میں جگپتی بابو، وینکٹیش دگوبتی، شہناز گل، پلک تیواری، راگھو جوئیل اور سدھارتھ نگم بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی یہ فلم رواں سال 21 اپریل کو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سالگرہ: گھر کے باہر جمع ہونیوالے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج















