Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بوڑھی خاتون نے تیراکی میں جوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؛ ویڈیو وائرل

بوڑھی خاتون کی ساڑھی پہنے تیراکی کی بہترین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں انڈین ایڈمنسٹریٹر سروس(آئی اے ایس) کی ایک خاتون افسر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند خواتین پل پر کھڑی ہیں اور ایک خاتون ماہر تیراک کی طرح دریا میں چھلانگ لگا کر  تیراکی کر رہی ہے۔

 خاتون افسر نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ ساڑھی پہنی ادھیڑ عمر خاتون کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوگئی کہ کیسے یہ آسانی سے  دریا میں غوطے لگا رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون ماہر تیراک ہیں اور غوطہ لگانا ان کے معمول کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بہنے والے دریا کی ہے۔

متعلقہ خبریں