Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امپورٹڈ حکومت نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے،فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں ممکنہ طور پر 300% اضافہ ہونے جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے مہنگا کرکے غریب سے آٹا چھین لیا اب بیماروں سے ادویات بھی چھیننے لگا ہے، نالائق اور بے حس عوام دشمن امپورٹڈ حکومت نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں