Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج قوم آئین کی حفاظت کیلئےعدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج قوم آئین کی حفاظت کیلئےعدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے قائد جناح ایک آئین ساز تھے اور ریاست پاکستان کی ابتدا بھی آئین ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی تمہید میں واضح طور پرکہا گیا ہے کہ حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، ریاست اپنی طاقت اور اختیار کوعوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آئین کےمطابق انتخابات میں تاخیر کرانے سے ریاست کی بنیاد ہی ٹوٹ جاتی ہے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج قوم آئین کی حفاظت کیلئےعدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئینی طور پر مقررہ 90 دنوں میں انتخابات ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کی شق کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ میری جنگ ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے ہے، عمران خان

متعلقہ خبریں