پاکستان کی معروف ماڈل ملائکہ ریاض اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائکہ ریاض نے جامنی رنگ کی غیر مناسب ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے فوجی پرنٹ میں جینز پہنی ہوئی ہے۔


تصاویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائکہ ریاض نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے اور مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔


ملائکہ ریاض کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے انہیں اپنے کلچر کی یاد دلائی تو کسی نے انہیں خوبصورت اور مناسب لباس پہنے کا مشورہ دیا۔




















