آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے کے واقعے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس عہدے کے لئے نام بھی مانگے گئے تھے۔
حکومت کی کے پی میں انتخابات روکنے کی منصوبہ بندی، آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری کو عہدے سے فارغ کردیا گیا، اختر حیات گنڈاپور نئے آئی جی کے پی تعینات نوٹیفیکیشن جاری، معظم جاہ انصاری نے 2 روز قبل کہا تھا کہ وہ کے پی میں انتخابات کیلئے تیار ہیں #BOLNews #KPKElections pic.twitter.com/rKQHhqJZsR
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 10, 2023
اس مقصد کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اہل ناموں کی فہرست ارسال کی گئی تھی جس میں 3 نام شامل تھے۔
اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اختر حیات گنڈاپور کو آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس تعینات کر دیا ہے جو کہ ایف آئی اے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
دوسری جانب معظم جاہ انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں تاہم حکومت کی کے پی میں انتخابات روکنے کی منصوبہ بندی ان کو عہدے سے ہٹایا ہے۔



















