Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیرالقومی بحری امن مشق کا آغاز

پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالقومی بحری مشقوں کا آغاز شریک ممالک کے پرچم کشائی کی تقریب سے ہوگا تاہم امن 2023 جنگی مشقیں 14 فروری تک جاری رہیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں 50 سے زائد ممالک شریک ہیں، بحری مشقوں کا مقصد شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی امن کا فروغ ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امن مشن کا ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے پہلی 2007 میں منعقد ہوئی تھیں جبکہ مختلف ممالک کی بحری افواج کے جہاز ایئر کرافٹ اسپیشل آپریشن فورسز شریک ہوتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امن مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے، کثیرالقومی بحری مشق کا مقصد پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہر خطے سے بہترین بحری افواج کو ایک جگہ اکٹھا کرنا یقین پاکستان بحریہ کے لئے بڑا اعزاز ہے، مشق کا موٹو امن کے متحد ہے جو اس حقیقی تصور کو خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحری مشق امن کثیرالجہتی خطرات کے خلاف متحدہ عزم کی مظہر ہے، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل

متعلقہ خبریں