Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سود کے نجی کاروبار کے خلاف قانون سازی تیار

نجی طور پر سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون سازی تیار کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی طور پر سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مجوزہ بل کے مطابق کوئی بھی شخص صوبے میں سود پر مبنی لین دین یا کاروبار نہیں کر سکتا ہے، بل میں سودی لین دین میں ملوث فرد یا گروپ کے خلاف 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔

بل کے مطابق جو کوئی بھی جان بوجھ کر اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قرض دینے والے کو قرض دینے یا سود کی وصولی میں یا سود پر مبنی لین دین میں مدد کرتا ہے، وہ بھی اسی سزا کا ذمہ دار ہو گا، اگر کوئی شخص مقروض کو قرض پر سود ادا کرنے پر مجبور یا ہراساں کرتا ہے، اسے بھی سزا دی جائے گی، جو پانچ سال تک ہو سکتی ہے اور پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پیش کردہ بل کے مطابق شکایت موصول ہونے کے تین دن کے اندر مقدمہ درج کیا جائے گا، بل کی منظوری کے بعد کسی بھی مقروض یا قرض لینے والے پر قرض دار پر سود کی ادائیگی کی ہر ذمہ داری ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں