پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے امیدوار فائنل کرنے کیلئے متحرک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان آج زمان پارک میں مصروف دن گزاریں گے۔
عمران خان پارٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جس میں وہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریںگے۔
عمران خان پارٹی رہنماؤں سے ہائیکورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ طے کریں گے۔



















