چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن اور سنئیر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو التوا میں رکھا۔
تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن اور سنئیر نائب صدر مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف کارکنان سے ملنے آئی ہوں، مسلم لیگ ن کے کارکنان کا جذبہ دیدنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نوازشریف کےساتھ لندن میں 4 ماہ گزرے، لندن میں نوازشریف نے کہا کہ واپس جائیں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں، اسلام آباد کی قیادت سے کل اہم ملاقات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے صرف عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں اور گھڑی چور کون ہے یہ بھی عوام کو سب پتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کے دورہ ملتان کے دوران ن لیگی کارکنان کا احتجاج
مریم نواز نے کہا کہ جب وہ حکومت میں تھے تو میں ان کو کہتی تھی تمہیں ہیلمٹ پہن کر عوام میں جانا چاہیئے لیکن انہوں نے میری بات مانی وہ ہیلمٹ پہن کر نہیں بلکہ وہ چار سال عوام میں گئے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بیوقوف نہیں ہے، عوام کو سب پتہ ہے کہ یہ مہنگائی کس کی وجہ سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 2016 میں اسلام آباد کے اسکولوں کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ن لیگ نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو التوا میں رکھا جبکہ جو فلائی اوور 4 سال میں نہیں بن سکا اسے شہبازشریف نے کچھ دنوں میں بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ موازنہ ہوگا تو نواز شریف کے 4 سال اور عمران خان کے 4 سال کا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا 2023 میں بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، شہبازشریف کے پنجاب کے 10 سال اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 10 سال کاموازنہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ نواز اور شہبازشریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے،مریم نواز
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن اور سنئیر نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار قوم کی جانب سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں جبکہ شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف مذاکرات نہیں کرنے چاہیئے تھے بلکہ مذاکرات تو اسے کرنے چاہیئے تھے جس نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا۔



















