سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترکی اور شام کے سفیروں کو الگ الگ ٹیلی فون کیا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران عمران خان نے ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں ترک اور شامی شہریوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
اس موقع پر ترک اور شامی سفیر نے ہمدردی و حمایت کے اظہار پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔



















