پاکستان کے معروف ہدایت کار، اداکار، میزبانضیا محی الدین انتقال کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کردی گئی ہے۔
بڑی تعداد میں عمائدین اور معززین سمیت شہریوں نے ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد اہل خانہ میت لیکر قبرستان روانہ ہوئے۔
ڈیفنس فیز 8 قبرستان میں ضیاء محی الدین کی تدفین کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ضیا محی الدین ز علالت کے باعث 91 برس کی عمر میں الصبح انتقال کر گئے تھے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم رات بھر انکی طبعیت تشویش ناک رہی وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے۔
ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔
اپنی بہترین کمپیئرنگ، براڈکاسٹنگ، شاعری اور نثر کی تلاوت، اداکاری اور تھیٹر ڈائریکشن کے لیے جانا جاتا ہے، اس نے سینکڑوں طلبہ کی رہنمائی کی۔
انہیں 2012 میں فن کی بہترین خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔



















