پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہمارے لیے وبائی بیماری سے بھی بدتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان اس حکومت کی طرف سے ایک اور تباہی اور ناکامی ہے۔
Virgin suspends all flights to Pakistan. Yet another collapse & failure by this govt.We worked & focused on connectivity with the world via International airlines.Even during covid we managed to keep them all operational. The current government is worse for us than any pandemic. pic.twitter.com/KlN90qCj6L
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 13, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی ایئر لائنز کے ذریعے دنیا کے ساتھ رابطے پر کام کیا اور پاکستان کی طرف توجہ مرکوز کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے، زلفی بخاری
ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کے باوجود ہم ان سب کو آپریشنل رکھنے میں کامیاب رہے۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ہمارے لیے کسی بھی وبائی بیماری سے بدتر ہے۔



















