Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے “دنیا بول ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں، پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی نے تباہی پھیلائی، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ عمران خان کا راستہ افراتفری کا ہے، آئی ایم ایف شرائط پی ٹی آئی حکومت طے کر کے گئی تھی۔

اس سے قبل مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کا ٹولا وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر سازشیں کرتا رہا، سائفر کو سازش بنانا  پاکستان کے خلاف سازش  تھی۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وقت پر گھر بھیج کر ہماری قیادت نے ملک بچا لیا ، اگر عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس سے نہ نکالا جاتا تو نہ جانے آج ملک کا کیا حال ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی عمران خان ملک میں بڑا فساد برپا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، عمران خان کی فسادی سیاست کا بندوبست کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فساد اور فتنے کی سیاست کے خاتمے تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا جبکہ ہمیں ملکی ترقی کیلئے صدر زرداری اور چیئرمین بلاول نے جو راستہ دکھایا اس پر چلنا ہوگا۔

مولابخش چانڈیو نے کہا تھا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ مزدور، کسان، ریڑہے والے اور طلبہ کی پارٹی ابھی بھی زندہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا تھا کہ جن لوگوں کو پاکستان کی سالمیت عزیز ہے وہ بلاول کو جوائن کریں، بلاول آئیں گے اور اس ملک کی خدمت کریں گے، بلاول بھٹو ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔

متعلقہ خبریں