سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو سعودیہ کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفرکرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو سعودیہ کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے اس حوالے سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سعودی ایوی ایشن نے تمام پروازوں کو نئے نوٹیفکشن پرسختی سےعملدرآمد کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ ویزہ کے حامل مسافر صرف جدہ اورمدینہ ائیرپورٹ سے ہی سفرکرسکتے تھے لیکن اب سعوی ایوی ایشن کی جانب سے دمام، القسیم اورریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔



















