فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے 7 ویں سہ روزہ بین الاقوامی فیض فیسٹیول کا شیڈول جا ری کر دیا ہے جو 17 سے 19 فروری تک الحمراء آرٹس کونسل میں منعقد کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیض فیسٹیول کا آغاز 17 فروری کو سہ پہر 4 بجے الحمراء آرٹ گیلری میں نمائش ”اب تم ہی کہو کی کرنا ہے“ سے ہوگا جس میں پاکستان سمیت امریکہ،برطانیہ، انڈیا، کینیڈا اور دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فیض فیسٹیول کے تین دنوں میں 60 سے زائد نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
نامور ادبی شخصیت ضیاء محی الدین مرحوم پر بھی خصوصی سیشن ہوگا، ذرائع
اس فیسٹیول میں فیض احمد فیض کی شاعری اور ان کی زندگی پر بات چیت ہوگی اور نامور ادبی شخصیت ضیاء محی الدین مرحوم پر بھی ایک خصوصی سیشن ہوگا۔
علاوہ ازیں اس فیسٹیول میں اجوکا تھیٹر( ڈراما) سمیت اسکول کے بچوں کی پرفارمنسز اورمعروف گلوکار شفقت امانت علی خان کی پرفارمنس بھی شامل ہے۔
فیض فیسٹیول 17، 18 اور19 فروری تک الحمراء آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔



















