کراچی میں واقع سامبروزاسپتال کی لفٹ گرنے سے ایک خاتون مریضہ جاں بحق ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون اسپتال میں زیرِعلاج تھیں جس نے آج صبح ہی ایک بچی کو جنم دیا تھا ۔ مریضہ کو اسٹریچر کے ذریعےلفٹ میں لے جایا جارہا تھا جس دوران لفٹ گرنے سے وہ جان لیوا حادثے کا شکار ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت سمعیہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس وقت ان کی لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے اس حوالے سےمزید بتایا کہ خاتون کو اسٹریجر پر لفٹ کے ذریعے لے جایا جارہا تھا کہ اچانک لفٹ ٹوٹ کر گر گئی جبکہ اسٹریچر پیچھے کھینچنے کی کوشش کے دوران مریضہ بھی لفٹ کے اندر جاگری۔



















