بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر‘ میں مختصر دورانیے کے لیے پیش ہونے والی بھارت کی معروف آرٹسٹ للیتا لجمی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق للیتا لجمی کا انتقال 13 فروری بروز پیر کو ہوا، وہ معروف بھارتی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر گورو دت کی ہمشیرہ تھیں جن کی موت کی تصدیق معروف آرٹ فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔

فنکارہ نے عامر خان کی “فلم تارے زمین پر” میں گیسٹ اپیئرنس دی تھی جس میں وہ پینٹنگ کے مقابلے کی جج تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: درشیل سفاری کو فلم “تارے زمین پر” میں کیوں کاسٹ کیا تھا؟ اداکار نے بتادیا
للیتا لجمی کو کلاسیکل رقص میں بھی کافی دلچسپی تھی۔
واضح رہے کہ فلم تارے زمین پر اپریل 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کئی عرصے تک راج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم “تارے زمین پر” سے متعلق اکشے کھنا کا اہم انکشاف















